
ٹھ اکتوبر کے زلزلے نے ادارے بنانے پر متوجہ کیا، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی:
وزیر اعظم پاکستان سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کے زلزلے نے ادارے بنانے پر متوجہ کیا۔ وہ قدرتی آفات سے آگاہی کے دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفات سے آگاہی کی تیکنالوجی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی صوبائی اور ضلعی سطح پر قدرت آفات سے نمٹنے کے لئے ادارے بنانے ہوں گے
مسئلہ کشمیر بارے اپنے موقف پر قائم ہیں، مسئلہ کے حل کیلئے سیاسی، اخلاقی اورسفارتی کر دار ادا کرتے رہینگے، وزیراعظم گیلانی، گلگت، بلتستان کو داخلی خود مختاری دینے کے فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی منفی اثر نہیں ہو گا، پاک فوج نے 8 اکتوبر 2005ء کو انتہائی مشکل حالات میں فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، زلزلہ متاثرین کی یاد گاری تقریب سے خطاب:
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر بارے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ مسئلہ کے حل کیلئے سیاسی، اخلاقی اورسفارتی کر دارادا کرتے رہیں گے۔ گلگت ، بلتستان کو داخلی خود مختاری دینے کے فیصلے سے مسئلہ کوئی منفی اثر نہیں ہوگا۔ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پاکستان کے عوام سے الگ تصور نہ کیا جائے ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ پاک فوج نے 8اکتوبر 2005ء کو انتہائی مشکل حالات میں فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ عوام ذاتی مفادات کی خاطر جمہوریت کی گاڑی کو پٹری سے اتارنے کی سازشیں کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں۔ وزیراعظم نے جمعرات کو 5اکتوبر 2005ء کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر مظفر آباد میں زلزلہ متاثرین کی یادگاری کی تقریب سے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 8 اکتوبر2005ء کے زلزلے کی تباہ کاریوں کی یاد اب تک ہمارے ذہنوں میں محفوظ ہےمسئلہ کشمیر بارے اپنے موقف پر قائم ہیں، مسئلہ کے حل کیلئے سیاسی، اخلاقی اورسفارتی کر دار ادا کرتے رہینگے، وزیراعظم گیلانی، گلگت، بلتستان کو داخلی خود مختاری دینے کے فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی منفی اثر نہیں ہو گا، پاک فوج نے 8 اکتوبر 2005ء کو انتہائی مشکل حالات میں فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، زلزلہ متاثرین کی یاد گاری تقریب سے خطاب:
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کیری لوگر بل کے تحت دی جانے والی امداد کی نگرانی کا نظام امریکی مفادات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اس کا مقصد پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانا نہیں جبکہ وہائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما بل پر پانچ دن کے اندر دستخط کردیں گے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان یان کیلی نے کہا کہ امریکا اپنے ٹیکس دہندگان کا پیسہ اگر کسی ملک کو دیتا ہے تو اس کی نگرانی بھی کرتا ہے جس کا مقصد ٹیکس دہندگان کا تحفظ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بل سے پاکستان کی خودمختاری متاثر نہیں ہوگی۔ ادھر وہائٹ ہائوس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ کانگریس کیری لوگر بل کی منظوری دے چکی ہےصدر اوباما بھی پانچ دن کے اندر دستخط کردیں گے۔ انھوں نے اس بات کو دہرایا کہ پاکستانی حکومت کو شدت پسندی کے خاتمے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھنا ہوں گی۔